کرونا کا خاتمہ ، کشمیر کا لاک ڈائون ختم کرنے سے ہوگا
مکرمی! مظلوم کشمیریوںکا لاک ڈائون کرنے پر اللہ تعالی نے پوری دنیا کا لاک ڈائون کردیا ہے۔ ظالم وائرس کرونا کا خاتمہ کرنا ہے تو کشمیر کا لاک ڈائون ختم کرنا ہوگا۔ میں نے پاکستان کی شہ رگ کو بچانے کیلئے گزشتہ 2 ماہ سے ہنجروال پلی کے پاس اپنے اہل خانہ سمیت پرامن بھوک ہڑتالی اور خاموش احتجاجی کیمپ لگایا ہوا ہے۔ میرے احتجاج کا کوئی سیاسی مقصد نہیں بلکہ میں اپنے مسلمان کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کررہا ہوں۔ زندگی عشق رسول ؐ کی شمعیں روشن کرنے کیلئے وقف کردی ہے۔ عشق رسول ؐ کا پیغام عام کرنے کیلئے محمد رسولؐ ہسپتال اور محمد رسولؐ اللہ یونیورسٹی تعمیر کریں گے۔ میری وزیراعظم عمران خان ، وزیراعلیٰ پنجاب سردار محمد عثمان بزدار اور جناب ڈی جی نیب سے التجا ہے نیک کام کیلئے میری معاونت اورسرپرستی فرمائیں۔ (محمد بشارت علی چیئرمین بجلی ویلفیئر فائونڈیشن ہنجروال پلی جوہر ٹائون۔ لاہور)