ڈالر 71پیسے ،سونا 500روپے تولہ مہنگا
لاہور+کراچی (کامرس رپورٹر+نیٹ نیوز)ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا اور ڈالر مزید 71 پیسے مہنگا ہو گیا ہے۔سٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 71 پیسے کے اضافے سے 163 روپے 62 پیسے رہی،2روز میں ڈالر ایک روپے 3 پیسے مہنگا ہو گیا۔ ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 70 پیسے کے اضافے سے 164 روپے 50 پیسے ہو گئی ۔علاوہ ازیںملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے، نئی قیمت 98 ہزار روپے ہوگئی۔سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کا مزید کہنا ہے کہ 10 گرام سونے کی قدر 429 روپے اضافے سے 84 ہزار 19روپے ہوگئی ہے۔دوسری جانب عالمی صرافہ میں سونے کی فی اونس قیمت 16 ڈالر اضافے سے 1709 ڈالر ہوگئی ہے۔