• news

یوسف رضا گیلانی کے سابق مشیر خرم رسول اڈیالہ جیل سے رہا پی پی کارکنوں کا پرجوش استقبال

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کے سابق مشیر میاں خرم رسول منگل کے روز اڈیالہ جیل سے رہا کردئے گئے وہ 9 سال بعد اڈیالہ جیل سے رہائی پانے کے بعد باہر نکلے تو پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی بڑی تعداد ان کے استقبال کیلئے موجود تھی کارکنوں نے میاں خرم رسول کو ہار پہنائے اور ان کی گاڑی پر گلپاشی کی سابق مشیر کو نیب عدالت نے تین ریفرنسوں میں سات سات سال قید کی سزاسنائی تھی میاں خرم رسول کو نیب کے تین ریفرنسوں ایل پی جی کوٹہ کیس ، سکریپ ریفرنس اور بینک ڈیفالٹ کیس میں سزاء ہوئی تھی سابق مشیر میاں خرم رسول نے جیل سے رہائی کے بعد کہا کہ انہوں نے تینوں ریفرنسوں کے فیصلوں کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل کی نیب قانون اور نیب کے لوگ عدالتوں میں مقدمات کو طوالت دیتے ہیں جبکہ نیب قوانین کے تحت فیصلہ 90 روز میں ہونا ضروری ہے نیب صرف سیاستدانوں کو حکومت وقت کے کہنے پر بدنام کرتی ہے انشااللہ اعلیٰ عدلیہ سے انصاف ملے گامیاں خرم رسول نے کہا کہ میں اپنی قیادت کیلئے ثابت قدم رہا چند لوگوں کی خواہش تھی کہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت کو بدنام کیا جائے انہوں نے کہا کہ جب بھی اسیری میں ٹوٹا تو ذوالفقار علی بھٹو،محترمہ بینظیر بھٹو ، کی قربانیاں سامنے آگئیں میں پارٹی کے تمام دوستوں کا شکر گذار ہوں جنہوں نے مشکل وقت میں ساتھ دیا پارٹی کارکنان انہیں قافلے کی صورت میں ان کی رہائشگاہ تک لے کر گئے۔

ای پیپر-دی نیشن