• news

سنتھیا کو کٹہرے میں لائوں گا‘ رحمن ملک: 50ارب ہرجانے کا دوسرا نوٹس بھیج دیا

اسلام آباد(نیوزرپورٹر) سینٹ کی مجلس قائمہ برائے داخلہ کے چئیرمین اور سابق وزیرداخلہ سینیٹررحمان ملک نے امریکی خاتون سنتھیارچی کو 50 ارب ہرجانے کا دوسرا نوٹس بھجوا دیا ہے۔ دوسرا نوٹس ٹی وی پر بے بنیاد الزامات لگانے پر بھیجوایا گیا ہے۔ امریکی خاتون کواس کے جھوٹ کے پلندے کیساتھ انصاف کے کٹہرے میں لاؤں گا۔ ان کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رحمان ملک کے وکلاء نے امریکی خاتون سنتھیارچی کو نوٹس بذریعہ کوریئربھیجوا دیا۔ ترجمان نے بتایا کہ دوسرا نوٹس سنتھیارچی کو نجی چینلزپر رحمان ملک کیخلاف من گھڑت الزامات لگانے پرجاری کیا۔ سینیٹررحمان ملک نے کہا کہ سنتھیارچی کے لگائے گئے الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں ان کی سختی سے تردید کرتا ہوں۔ سنتھیارچی نے ٹی وی پروگراموں میں نازیبا اور بے بنیاد الزامات لگائے۔

ای پیپر-دی نیشن