• news

ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد افراد زخمی

قصور+ صفدر آباد+ ننکانہ صاحب(نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی)ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔کوٹ روڑیدیوسیال کا عظیم موٹرسائیکل رکشہ پر مانگا منڈی سے پتوکی آرہا تھا پھولنگر بائی پاس کے قریب رکشہ خراب ہو گیا تو عظیم سٹرک کنارے کھڑا کرکے ٹھیک کررہا تھا کہ نا معلوم گاڑی کی ٹکر سے موقع پر دم توڑ گیا۔علاوہ ازیں قلعہ میر زماں کا شہباز بیٹے علی حیدر کیساتھ شاہکوٹ سے موٹر سائیکل گائوں واپس جا رہے تھے ۔پرانے واپڈا دفتر کے بالمقابل پہنچے تو تیز رفتاری سے ٹرک کو کراس کرتے ہوئے ٹرک کی زد میں آگئے ۔جس سے شہباز شدید زخمی ہوگیا ۔ ننکانہ وار برٹن روڈ نزد بڈھا سٹاپ موٹر سائیکل بھینس سے ٹکرا نے سے شاہد علی اور حمیرا‘موٹر سائیکل پھسلنے سے عرفان ‘ موٹر سائیکلوں کے تصادم میں منگیرا ، عبدالغفار اورمعیز ‘مین جی ٹی روڈ پرمزدا کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ظفر اقبال ‘ موٹر سائیکلوں کے تصادم میں ذیشان اور مہران ‘مزدا اور رکشہ میں تصادم سے شفقت ،ثوبیہ گر کر شدید زخمی ہوگئے تمام زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن