ایس او پیز پر عمل نہ کرنے سے کروناسے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے:ڈاکٹر عابد حسین
حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)ڈسٹرکٹ فوکل پرسن محکمہ صحت ڈاکٹر عابد حسین بھٹی کا کہنا ہے کہ حافظ آباد میں عوام کے غیر ذمہ دارانہ رویہ ،لاپرواہی اور ایس او پیز پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے ۔حافظ آباد میں مجموعی طور پر 421افراد کرونا وائرس کا شکار ہیں جبکہ کرونا وائرس سے متاثرہ 80افرادصحت یاب ہو چکے ہیں ۔