مئی میں334پتنگ بازگرفتار کیئے: ریاض نذیر گاڑا
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)گوجرانوالہ ریجن پولیس نے پتنگ بازوں، پتنگ بازی کا سامان فروخت کرنے اور بنانے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور گزشتہ ماہ مئی کے کریک ڈاؤن کے نتیجے میںریجن بھر سے334ملزمان گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے بھاری مقدارمیں پتنگ بازی کاسامان برآمد کیا ہے ۔برآمدہ سامان میں44606 پتنگیں ، 514ڈور یں شامل ہے ۔ریجنل پولیس آفیسر ریاض نذیر گاڑا نے کہا کہ پتنگ بازی ایک جان لیوا کھیل ہے ۔کسی شخص کو اس امر کی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔