گوجرانوالہ میںآٹے کے تھیلے کی قیمت میں175روپے اضافہ 980 روپے کا ہوگیا،انتظامیہ خاموش
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) فلور ملز مالکان نے آٹے کے ریٹ میں اضافہ کر دیا ہے 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 175 روپے اضافے کے بعد 980 کا ہو گیا ہے۔ شہریوں کا کہنا کہ آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے بعد سفید پوش طبقہ متاثر ہو رہا ہے ،کرونا سے متاثرہ حالات میں ریٹس میں کمی ہونے کی بجائے مزید بڑھا دیئے گئے ہیں۔ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے چپ سادھ رکھی ہے جبکہ دکاندار اور فلور ملز مالکان اپنے پسندیدہ ریٹ پر آٹا فروخت کر رہے ہیں۔