• news

بلدیہ کا عملہ شہربھر میں صفائی ستھرائی کے بہتر اقدامات کررہا ہے :راجہ منصور

ننکانہ صاحب (نما ئندہ خصوصی)حالیہ موسم کے پیش نظر بارشوں کے کھڑے پانی کی نکاسی کو بہتر بنانے اور شہر کو صاف ستھرا بنانے کیلئے میونسپل کمیٹی کا عملہ شہربھر میں بارشوںکے پانی کی نکاسی کو یقینی بنانے کیلئے مصروف عمل ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنرننکانہ راجہ منصور احمد نے کلین اینڈگرین پنجاب پروگرام کے تحت بلدیہ کے عملہ کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب کا عملہ روزانہ کی بنیاد پر شہر میں صفائی ستھرائی کے بہتر اقدامات کررہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن