گوجرانوالہ:اندھے قتل کا ڈراپ سین،ماں اور بھائی قاتل نکلے
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)دوران ڈکیتی مزاحمت میں اندھے قتل کا ڈراپ سین ہوگیاماں اور بھائی ہی قاتل نکلے اعتراف جرم کرلیاملزمان گرفتار۔ تھانہ علی پورچٹھہ کے علاقہ جامکے چٹھہ میں عرفان نامی شخص نے کال چلائی کہ اسکے گھرپہ ڈاکوآئے اور اس دوران مزاحمت پہ انہوں نے اسکی بہن اقصی کو قتل جبکہ چھوٹی بہن کو زخمی کردیاہے ۔ پولیس موقع پہ پہنچی شواہد لیے گئے اور ایس ایچ اومحمد سرفراز انجم سیکھونے ٹیم کے ساتھ ملکرتفتیش کی اور سامنے آیاکہ قتل ڈکیتی نہیں بلکہ غیرت کے نام پہ ہواہے اوراقصی کو اسکے بھائی عرفان اور والدہ شہناز بی بی نے ملکرقتل کیاہے۔