• news

چھانگا مانگا:بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ،کاروبار ٹھپ،شہری پریشان

چھانگامانگا (نامہ نگار) چھانگا مانگا میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری، شہریوں اور تاجروں کی مشکلات میں اضافہ، کاروبار ٹھپ ہوگئے۔چھانگا مانگا میں بجلی کئی گھنٹے بند رہتی ہے جس کے باعث شہریوں اور تاجروںکی ورکشاپس میںکام کرنیوالے اکثر مزدور بے روزگار ہو گئے۔ حکومت کے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے اور شہری لیسکو کے ہاتھوں سخت پریشان عوامی سماجی حلقوں اور تاجر تنظیموں کے رہنمائوں نے وزیر پانی و بجلی، چیئرمین واپڈا اور وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ چھانگا مانگا میں اس تشویشناک صورتحال کا فوری نوٹس لے۔

ای پیپر-دی نیشن