توانا پاکستان کرپشن کیس کافیصلہ،سابق ڈی جی کو 7سال قید،3کروڑ جرمانہ
اسلام آباد(نا مہ نگار)اسلام آباد کی احتساب عدالت نے توانا پاکستان کرپشن کیس کا فیصلہ سنادیا ہے عدالت نے جرم ثابت ہو نے پر سابق ڈی جی توانا پاکستان منصوبہ عرفان اللہ خان کو 7سال قیداور3کروڑ جرمانے کی سزا سنائی ہے،منگل کو اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے توانا پاکستان کرپشن کیس کا فیصلہ سنایا،فیصلے کے مطابق سابق ڈی جی توانا پاکستان منصوبہ عرفان اللہ خان پرمنصوبے میں کرپشن کا جرم ثابت ہو ا جس پر انہیں عرفان اللہ خان کو 7سال قیداور3کروڑ جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے ،نیب کے مطابق عرفان اللہ خان سابق صدر پرویز مشرف کے دور حکومت میں توانا پاکستان منصوبہ کے ڈائریکٹر جنرل تھے،عرفان اللہ خان پراس منصوبے میں مالی کرپشن اور اختیارات کے غلط استعمال کا الزام تھا ،عرفان اللہ خان پہلے ہی اڈیالہ جیل میں قید ہیں،عرفان اللہ کے شریک ملزمان کو پہلے ہی روالپنڈی کی احتساب عدالت سزا سنا چکی ہے،مجرم عرفان اللہ کا کیس اسلام آباد کی احتساب عدالت میں منتقل ہونے کے بعد زیر سماعت تھا ،جرم ثابت ہونے پر عرفان اللہ کو قید اور جرمانے کی سزا سنائی گئی۔