• news

جے یو آئی کی مجلس عاملہ کا اجلاس: اپوزیشن کیخلاف نیب کارروائیوں کا جائزہ

پشاور(نوائے وقت رپورٹ) مولانا فضل الرحمن کی زیر صدارت جے یو آئی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس ہوا۔ ملک میں کرونا وبا کے پیش نظر پارٹی کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ انسداد کرونا کیلئے حکومتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ قومی اسمبلی کے بجٹ سیشن سے متعلق حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔ اپوزیشن کیخلاف نیب کی کارروائیوں اور چینی کمشن رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔ اپوزیشن جماعتوں کے درمیان روابط بڑھانے سے متعلق بھی مشاورت کی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن