• news

پنجاب کے مختلف شہروں میں تیز ہوائوں کے ساتھ موسلا دھار بارش ، موسم خوشگوار ہوگیا

اسلام آباد ،لاہور(صباح نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش کے بعد بیشتر علاقوں میں موسم خوشگوار ہوگیا،بجلی کی سپلائی معطل جبکہ نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور لاہور میں چلنے والی تیز ہوائوں نے موسم کا مزاج بدل کر رکھ دیا، آسمان پر ہلکے سرمئی اور سفید بادل چھائے رہے۔ جس کی وجہ سے گرمی کی حدت خاصی حد تک کم ہوگئی۔ننکانہ صاحب میں بارش کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ شیخوپورہ کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ ڈسکہ شہر اور گرد و نواح میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔پنڈی بھٹیاں ،خانقاہ ڈوگراں ،سکھیکی میںبارش ہوئی تاہم تیز بارش سے 300 سے زائد دیہات کو بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی۔ منڈی بہا الدین میں بھی بادل خوب گرجے تاہم سیوریج کے موثر نظام نہ ہونے کی وجہ سے نشیبی آبادیوں میں پانی داخل ہوگیا۔سانگلہ ہل شہر اور صفدرآباد میں چلنے والی آندھی اور موسلادھار بارش سے گرمی بھاگ گئی۔

ای پیپر-دی نیشن