• news

سپلائی بڑھنے سے برائلر گوشت 21 روپے کمی سے 251 روپے کلو ہو گیا

لاہور (کامرس رپورٹر) شہر میں پرچون سطح پر برائلر گوشت کی قیمت 21روپے کمی سے251 روپے، زندہ برائلر مرغی15روپے کمی سے173روپے کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت 115روپے فی درجن پر مستحکم رہی۔ ذرائع کے مطابق حالیہ چند روز میں برائلر مرغی کی طلب میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ سپلائی بڑھنے سے اسکی گراں فروشی بھی تقریباً ختم ہو گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن