وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس کل طلب کر لیا
اسلام آباد(آن لائن)وزیر اعظم عمران خان نے بجٹ کے حوالے سے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس 12 جون کو طلب کرلیا ہے ،وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائیگا۔ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان نے بجٹ کے حوالے سے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس طلب کرلیا،اجلاس جمعہ 12 جون کو بجٹ سے کچھ دیر قبل ہوگا،وفاقی کابینہ پارلیمنٹ مں پیش ہونے سے قبل خصوصی اجلاس میں بجٹ کی حتمی منظوری دے گی،کابینہ ارکان کو مجموعی اخراجات، محصولات، خسارہ اور کورونا ریلیف پر اعتماد میں لیا جائے گا،خصوصی کابینہ اجلاس کے وقت اور مقام کا تعین بھی کیا جائے گا،کابینہ اجلاس میں ایمپورٹ، ایکسپورٹ، قرضے، دفاعی اور تعلیمی بجٹ پر بھی بریفنگ ہوگی،بجٹ کے کل اخراجات کا تخمینہ کیا ہوگا، حتمی فیصلہ خصوصی اجلاس میں کیا جائے گا۔