• news

کراچی میں رینجرز کی گاڑی پر کریکر حملہ‘ جوان زخمی

کراچی(نوائے وقت رپورٹ) گلستان جوہر کراچی میں پاکستان رینجرز کی گاڑی پر موٹرسائیکل سوار ملزموں نے کریکر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک جوان زخمی ہو گیا جبکہ گاڑی کو نقصان پہنچا۔ ایس ایس پی ایسٹ تنویر عالم اوڈو کے مطابق کامران چورنگی پر پاکستان رینجرز اہلکار ٹائر پنکچر کی دکان پر گاڑی کے ایک ٹائر کی ہوا بھروا رہے تھے کہ موٹرسائیکل سوار 2ملزموں نے گاڑی کی کھلی کھڑکی سے کریکر اندر پھینکا اور فرار ہو گئے۔ کریکر دھماکہ سے ملزموں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور رینجرز کی نفری موقع پر پہنچ گئی۔

ای پیپر-دی نیشن