سپریم کورٹ میں احتیاطی تدابیر نہ اپنانے پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نوجوان وکیل پر برہم
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)سپریم کورٹ میں احتیاطی تدابیر نہ اپنانے پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے نوجوان وکیل کو ڈانٹ پلا دی۔ بدھ کو ایک کیس کی سماعت کے دور ان جسٹس فائز عیسیٰ نے کہاکہ وکیل صاحب یہ ماسک لٹکانے کیلئے نہیں ناک اور منہ کو ڈھانپنے کیلئے ہے،فرمانِ الٰہی ہے اپنے آپ کو اپنے ہاتھوں سے قتل نا کرو۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے وکیل سے سوال کیاکہ آپ مجھے بتائیں ماسک کیوں پہنا جاتا ہے۔ وکیل رضوان ستی نے کہاکہ سر اس لیے پہنا جاتا ہے تا کہ کرونا وائرس سے بچا جا سکے۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہاکہ صرف خود نہیں بچنا بلکہ ساتھ والوں کو خود سے بھی بچانا ہوتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ میں مسلسل بات کر رہا ہوں ماسک سے مجھے بھی کافی مشکل ہو رہی ہے، ماسک تو ہر صورت پہننا ہے، کیا کریں مجبوری ہے۔