ایف بی آر کا سسٹم بند ہونے سے 12ہزار کیسز زیرالتواء ہیں:آفتاب ناگرہ
لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان ٹیکس بار اور لاہور ٹیکس بار کے عہدیداران نے وفاقی ٹیکس محتسب مشتاق سے ملاقات کر کے ٹیکس دہندگان کے مسائل سے آگاہ کیا جس پر وفاقی ٹیکس محتسب نے یقین دہانی کرائی ہے کہ فریقین کو سننے کے بعد ایسٹ ڈیکلریشن سکیم کے کیسز کا حل نکالاجائے گا۔پاکستان ٹیکس بار کے صدر آفتاب ناگرہ سمیت دیگر نے وفاقی ٹیکس محتسب مشتاق سکھیرا سے ملاقات کر کے مجموعی صورتحال خصوصاً ایسٹ ڈیکلریشن سکیم اورسوموٹوکیسز کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔