• news

آئی جی پنجاب نے مون مارکیٹ میں اپ گریڈ خدمت سنٹر کا افتتا ح کردیا

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر نے مون مارکیٹ اقبال ٹاؤن لاہور میں اپ گریڈخدمت مرکز کا افتتاح کیا۔اس موقع پر سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید، ایس ایس پی عبادت نثارسمیت دیگرافسران بھی موجود تھے۔سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے آئی جی پنجاب کو خدمت مرکز میں فراہم کی جانے والی سہولیات اور اپ گریڈیشن پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شہریوں کی سہولت اور مزید آسانی کیلئے مون مارکیٹ خدمت مرکز میں دو مزید نئے کاؤنٹرز، کیو میٹرک مشین نصب کی دی گئی ہیں۔اس موقع پر 8787 کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم، پرائم منسٹرکمپلینٹ سنٹر،انویسٹی گیشن اسٹینڈنگ آرڈراور ترقیاتی پراجیکٹس سمیت دیگر امورتفصیلی زیر بحث آئے۔

ای پیپر-دی نیشن