سٹاک مارکیٹ تیز ،100انڈیکس میں 264 پوائنٹس اضافہ
لاہور (کامرس ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ،100 انڈیکس میں 264.48 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد 35 ہزار کی نفسیاتی حد عبور ہو گئی اور انڈیکس 35065.08 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔