محکمہ بجلی میں سٹاف کی کمی کو دور کیا جائے: خورشید احمد
لاہور (پ ر) محکمہ بجلی کے لائن و گرڈ عملہ کو کام پر حادثات روکنے کے لئے فیلڈ سٹاف کی شدید کمی دور کی جائے اور انہیں معیاری حفاظتی آلات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور انہیںBUCKET FITTED VEHICLES فراہم کی جائیں تاکہ وہ محفوظ حالات کار میں اپنے فرائض سرانجام دے سکیں اور کام پر ایس ڈی او کو پابند کیا جائے کہ وہ سیفٹی کے اصولوں کے خلاف بجلی کا کام نہ ہونے دیں۔ یہ مطالبات آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے زیراہتمام ’’سیفٹی ڈے‘‘ مناتے ہوئے بزرگ راہنما خورشید احمد جنرل سیکرٹری یونین نے کیا۔