نصابی کتب پر قانون سازی : چودھری پرویز الہیٰ نظریہ پاکستان کے وارث ہیں:علماء
لاہور(نیٹ نیوز)اسلامی جمہوری اتحاد کے سر بر اہ علامہ زبیرا حمد ظہیر'متحدہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ مولانا عبد الرائوف ملک اورمذہبی جماعتوں کے دیگر قائدین نے سپیکر پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو ملت اسلامیہ کا ہیرو قرار ددیتے ہوئے کہا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی نے ثابت کر دیا ہے وہ نظر یہ پاکستان کے وارث ہیں اور قائد اعظم محمد علی جناح و علامہ اقبال کی سوچ اور فکر کو لیکر چل رہے ہیں ۔انکا یہ اقدام استحکام پاکستان 'قومی وحدت اور دفاع پاکستان کیلئے بھی اہم ہے ' نصابی کتب میں شعائر اسلام سے متعلقہ کسی قسم کی ترمیم کو علما بورڈ کی منظوری سے مشروط کر نے کی تاریخی قانون ساز ی کر کے سپیکر پنجاب اسمبلی سمیت تمام ارکان اسمبلی نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے'چوہدری ظہور الٰہی اور چوہدری شجاعت حسین کے خاندان نے نظر یہ پاکستان کے تحفظ کیلئے جو کردار ادا کیا ہے اس کو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ وہ بدھ کے روز لاہور پر یس کلب میں عالمی تحریک دعوت الحق کے پیر سید ولی شاہ بخاری,ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ ممتاز احمد اعوان, جمیعت علمائے احناف پاکستان کے ناظم عالی مولانا شعیب احمد قاسمی'جمعیت علمائے اھل سنت پاکستان کے امیر مفتی غلام حسین نعیمی,مولانا عبدالستار نیازی ,مولانا مقبول احمد سلفی, میاں محمد اصغراور الحاج محمد اکرم سمیت دیگر کے ہمراہ آل پارٹیز پریس کانفر نس کے موقعہ پرخطاب کر رہے تھے ۔ علامہ زبیرا حمد ظہیر نے کہا کہ بد قسمتی سے پنجاب میں ماضی میں بہت بار ایسا ہو چکا ہے جب پنجاب میں شعائر اسلام کے حوالے سے نصابی کتابوں میں اشاعت کے دوران گستاخی کے واقعات سامنے آئے ہیں مگر اب سپیکر پنجاب چوہدری پرویز الہی کی زیر قیادت پنجاب اسمبلی نے پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ ترمیمی بل2020 متفقہ طور پر منظور کر کے ایسے شر مناک واقعات کا ہمیشہ کیلئے راستہ روک دیا ہے۔ چوہدری پرویز الہی اپوزیشن اور حکومت کے تمام ارکان وزیر قانون راجہ بشارت اور صوبائی وزیر حافظ عمار سمیت تمام وزرا کو جتنا بھی خر اج تحسین پیش کیا جائے وہ کم ہے چوہدری ظہور الہی اور چوہدری شجاعت حسین کے خاندان نے ملت اسلامیہ اور پاکستان کے عوام کیلئے جو خدمات سر انجام دیں ہیں وہ ہمیشہ تاریخ کا حصہ رہیگا اور یہ خاندان نظریہ پاکستان کا حقیقی معنوں میں محافظ ہیں۔