شیخوپورہ:اغوا کے بعد قتل ہونیوالا 4 سالہ معصوم بچہ سپردخاک
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)اغوا کے بعد قتل ہونیوالے4 سالہ معصوم بچے حسنین کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپردخاک کردیا گیا ۔ نماز جنازہ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر غازی محمد صلاح الدین ،مرکزی انجمن تاجران کے چیئرمین الحاج ملک محمد اسلم بلوچ سمیت دیگر مذہبی وسیاسی جماعتوں کے رہنمائوں، علماء نے شرکت کی۔