شیخوپورہ‘ بہاولپور کے ڈپٹی کمشنرز سمیت 15 افسروں کے تقرر و تبادلے
لاہور(سپیشل رپورٹر) پنجاب حکومت نے 2 ڈپٹی کمشنرز سمیت 15 افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر بہاولپور شوزب سعید کو تبدیل کر کے او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔ انھیں ایس اینڈ جی اے ڈی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی مظفر خان سیال کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر بہاولپور تعینات کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر شیخو پورہ سدرہ یونس کو تبدیل کر کے او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔ انھیں ایس اینڈ جی اے ڈی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ محمد اصغر جوئیہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو لاہور کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ تعینات کیا گیا ہے اور طارق علی بسرا کو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی کو ڈی جی پی ایچ اے کے عہدہ کا اضافی چارج بھی دیدیا گیا ہے۔ محمد آصف ڈی جی پی ایچ اے فیصل آباد کو تبدیل کرکے او ایس ڈی لگا دیا گیا ہے۔ عاصمہ اعجاز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ فیصل آباد کو تبدیل کرکے ڈی جی پی ایچ اے فیصل آباد تعینات کیا گیا ہے۔ نوریش عمران جو ویمن ڈویلمپنٹ ڈائریکٹوریٹ میں ڈائریکٹر تھیں کو تبدیل کرکے او ایس ڈی لگا دیا گیا ہے۔ شرجیلہ نوید جو تقرری کی منتظر تھیں کو ڈائریکٹر ویمن ڈائریکٹوریٹ میں تعینات کر دیا گیا ہے۔ محمد صابر ایڈیشنل سیکرٹری سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو تبدیل کرکے او ایس ڈی لگا دیا گیا ہے۔ احمد خاور شہزاد ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل قائد اعظم اکیڈمی فار ایجوکیشن ڈویلپمنٹ کو تبدیل کرکے او ایس ڈی لگا دیا گیا ہے۔ آصف مجید سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں تعیناتی کے منتظر تھے، کو ڈی جی قائداعظم اکیڈمی فار ایجوکیشن ڈویلپمنٹ تعینات کیا گیا ہے۔ شکیل احمد بھٹی سیکرٹری وکرز ویلفیر بورڈ کو تبدیل کرکے او ایس ڈی لگا دیا گیا ہے۔ جہانگیر احمد تعیناتی کے منتظر تھے کو سیکرٹری ورکز ویلفیئر بورڈ تعینات کیا گیا ہے۔