پی ایس ڈی پی میں وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کے 11نئے منصوبے شامل
اسلام آباد(چوہدری شاہد اجمل)پی ایس ڈی پی2020-21میں وفاقی وزارت قومی غذائی تحفظ وتحقیق کے 5ارب 58کروڑ روپے مالیت کے 11نئے ترقیاتی منصوبے شامل کیے جائیں گے جبکہ اگلے مالی سال کے بجٹ میں ان منصوبوں کیلئے ایک ارب روپے مختص ہوں گے۔دستیاب دستاویزکے مطابق آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ (پی ایس ڈی پی2020-21میں وفاقی وزارت قومی غذائی تحفظ وتحقیق کے11نئے ترقیاتی منصوبے شامل ہوں گے جن کی تفصیل حسب ذیل ہے۔ پی ایس ڈی پی میں غذائی تحفظ انفارمیشن سسٹم کے قیام کا10کروڑروپے مالیت کامنصوبہ شامل کیاگیاہے جس کیلئے پی ایس ڈی پی2020-21میں دو کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، 76کروڑ40لاکھ روپے مالیت کے منہ کھر کو کنٹرول کرنے کے منصوبے کیلئے 10کروڑروپے، 6کروڑروپے مالیت کے سیٹیلائیٹ اور انسٹی ڈیٹا میپنگ کے ذریعے ایگرو ایکالوجی زونز کی بہتری کے منصوبے کیلئے 3کروڑروپے، 5کروڑ90لاکھ روپے مالیت کے کراچی میں جانوروں کے کوارٹین ڈیپارٹمنٹ کے دفتر اور لیبارٹری کی تعمیر کے منصوبے کیلئے چار کروڑروپے، ایک ارب80کروڑڑوپے مالیت کے بھیڑوں بکریوں میں بیماریوں کی روک تھام کے منصوبہ کیلئے20کروڑڑوپے، 12کروڑ82لاکھ روپے مالیت کے اینیمل کوارنٹائن کے شعبے کیلئے دفاترولیبارٹری (کراچی میں)قائم کر نے کے منصوبے کیلئے چارکروڑروپے،12کروڑروپے مالیت کے اہم اور ہائی ویلیو فصلوں کی جیوسپیشل مانیٹرنگ کے منصوبے کیلئے تین کروڑروپے، 43کروڑ39لاکھ روپے مالیت کے پاکستان میں فصلات کی فی ایکڑپیداوارمیں اضافے کیلئے نئی اقسام تیارکرنے کے منصوبے کیلئے 15کروڑروپے، ایک ارب5کروڑ31لاکھ روپے مالیت کے سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ سکرنڈکی اپ گریڈیشن اورصوبہ سندھ میں کپاس کی پیداوارمیں اضافے کے منصوبہ کیلئے25کروڑروپے، پی ایم ایمرجنسی پروگرام کے تحت صوبہ خیبرپختونخواوبلوچستان میں ٹیکنالوجی کے فروغ سے کپاس کی پیداواربڑھانے کے منصوبے کیلئے10کروڑروپے، 15کروڑ88لاکھ روپے مالیت کے پاکستان میں آلو کی ٹشو کلچر ٹیکنالوجی کی کمرشلائزیشن کے منصوبے کیلئے 5کروڑروپے مختص کیے گئے ہیں۔