گدھوں کی تعداد میں ایک لاکھ کا اضافہ
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اقتصادی سروے رپورٹ 20-2019 ء کے مطابق ایک سال میں بھینسوں کی تعداد میں 12 لاکھ کا اضافہ ہوا‘ بھینسوں کی تعداد 4 کروڑ سے بڑھ کر 4 کروڑ 12 لاکھ ہو گئی۔ ایک سال میں بھیڑوں کی تعداد میں 3 لاکھ کا اضافہ ہو گیا۔ بھیڑوں کی تعداد 3 کروڑ 9 لاکھ سے بڑھ 3 کروڑ 12 لاکھ ہو گئی۔ اقتصادی سروے رپورٹ کے مطابق بکریوں کی تعداد میں 21 لاکھ کا اضافہ ہو گیا۔ بکریوں کی تعداد 7 کروڑ 61 لاکھ سے بڑھ کر 7 کروڑ 82 لاکھ ہو گئی۔ گھوڑوں‘ اونٹوں اور خچروں کی تعداد میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔ رپورٹ کے مطابق گھوڑوں کی تعداد 4 لاکھ اور خچروں کی تعداد 2 لاکھ برقرار ہے‘ ملک میں اونٹوں کی تعداد 11 لاکھ ہے۔ مویشیوں کی تعداد 18 لاکھ کا اضافہ ہوا۔ مویشیوں کی تعداد 4 کروڑ 78 لاکھ سے بڑھ کر 4 کروڑ 96 لاکھ ہو گئی۔ ایک سال میں پولٹری کی تعداد میں 12 کروڑ 20 لاکھ کا اضافہ ہوا۔ اقتصادی سروے رپورٹ کے مطابق پولٹری کی تعداد ایک ارب 32 کروڑ 10 لاکھ سے بڑھ کر ایک ارب 44 کروڑ 30 لاکھ ہو گئی۔ گدھوں کی تعداد میں ایک لاکھ کا اضافہ ہو گیا۔ گدھوں کی تعداد 54 لاکھ سے بڑھ کر 55 لاکھ ہو گئی۔