• news

چیئرمین نیب کیخلاف چودھری برادران کی درخواستیں غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے چوہدری برادران کی چیئرمین نیب کے اختیارات کیخلاف درخواستیں غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کر دیں۔ چودھری برادران کے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ کرونا وائرس خدشات کے باعث پیش نہ ہوئے۔ صدر لاہور ہائیکورٹ بار اور سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار نے کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی اور انہوں نے عدالت کو بتایا کہ چودھری برادران کے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ کے دفتر کے دو سے 3 افراد کے کرونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ امجد پرویز ایڈووکیٹ کرونا وائرس خدشات کے باعث پیش نہیں ہو سکتے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار احمد نعیم پر مشتمل بنچ نے چودھری برادران کی درخواست پر سماعت کی۔

ای پیپر-دی نیشن