• news

نیب میں کرونا مریضوں کی تعداد 130 شہباز شریف کو دوبارہ ٹیسٹ کرانے کا مشورہ

اسلام آباد‘ لاہور(نوائے وقت رپورٹ+نیٹ نیوز) نیب میں کرونا مریضوں کی تعداد 130 تک پہنچ گئی۔ نیب حکام کے مطابق نیب ہیڈ کوارٹرز میں 25 افسران و اہلکاروں میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ نیب راولپنڈی میں 10‘ خیبر پی کے میں 12‘ نیب سکھر میں 25 ‘ نیب کراچی میں 15‘ نیب لاہور میں 10‘ نیب کوئٹہ میں 25‘ نیب ملتان میں 7 ‘ نیب گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کا ایک مریض ہے۔ جبکہ دوسری جانب قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد نیب نے شہباز شریف کو آغا خان یا شوکت خانم لیبارٹری سے ٹیسٹ دہرانے کا مشورہ دیدیا۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ کرونا کیسز کی متعدد مثالیں موجود ہیں جہاں دو مختلف لیبارٹریوں کے نتائج مختلف آتے رہے۔

ای پیپر-دی نیشن