قومی اسمبلی ہال میں متحدہ مجلس عمل کے تمام ارکان کے لئے نشستیں دوبارہ رکھ دی گئیں
اسلام آباد(اے پی پی) قومی اسمبلی ہال میں متحدہ مجلس عمل کے تمام اراکین کے لئے نشستیں دوبارہ رکھ دی گئیں۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے اپنی نگرانی میں متحدہ مجلس عمل کے اراکین کے لئے نشستیں رکھوائیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز متحدہ مجلس عمل کے تمام اراکین نے سپیکر ڈائس کے سامنے احتجاجاً دھرنا دیا تھا جس کے بعد ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے رولنگ دی تھی کہ ایم ایم اے کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے ان کے تمام اراکین کے لئے نشستیں رکھ دی جائیں گی۔