• news

شمالی لاہور میں 500 کے وی بجلی کی ترسیلی لائن کیلئے 3000 ملین روپے مختص

اسلام آباد (نامہ نگار) آئندہ مالی سال 2020-21ء میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت شمالی لاہور میں500 کے وی بجلی کی ترسیلی لائن کیلئے 3000 ملین روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ پی ایس ڈی پی کی دستاویزات کے مطابق اس منصوبہ کی منظوری ایکنک نے 27 جولائی 2016ء کو دی تھی جس پر مجموعی لاگت کا تخمینہ 20732 ملین روپے تھا۔ جس میں یرملکی امداد کی مد میں 11508 ملین روپے بھی شامل تھے۔

ای پیپر-دی نیشن