• news

ایوان میں105نشستیں لگائی گئیں‘ وزیراعظم سمیت سینئر ارکان پہلی رو میں براجمان رہے

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے موقع پر ایوان میں 105 نشستیں لگائی گئی تھیں۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے موقع پر لگائی گئی نشستوں میں سے حکومتی سائیڈ پر 49 اور اپوزیشن کی 56 نشستیں شامل تھیں۔ دریں اثناء قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے موقع پر پہلی رو میں وزیراعظم سمیت سینئر اراکین براجمان رہے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے دوران وزیراعظم کے ساتھ والی نشست پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی‘ ان کے ساتھ ڈاکٹر حفیظ شیخ‘ حماد اظہر‘ طارق بشیر چیمہ اور ڈاکٹر خالد مگسی جبکہ اپوزیشن کی صف اول میں خواجہ آصف‘ راجہ پرویز اشرف‘ رانا ثناء اللہ ‘ ریاض حسین پیرزادہ اور مولانا اسعد محمود براجمان رہے۔

ای پیپر-دی نیشن