اعلیٰ تعلیم 29 ارب 42 کروڑ39‘ ریلوے منصوبوں کیلئے‘24 ہزار ملین مختص
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار) وفاقی حکومت نے مالی سال 2020-21ء کے لئے پاکستان ریلوے کی39 مختلف سکیموں کے لئے24000 ملین مختص کر دیئے گئے ہیں۔ پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی2020-21ئ) کے مطابق پاکستان ریلوے کی جاری سکیموں میں گوادر سی پورٹ کے قریب ریلوے رہداری کے لئے جگہ ایکوائرکرنے کے لئے2500 ملین، چین پاکستان اقتصادی راہداری سپورٹ پراجیکٹ کے لئے 50 ملین، سٹاف کوارٹرز کی تعمیر کے لئے 5ملین، جیکب آباد، لاڑکانہ سیکشن کی اپ گریڈیشن کی فزیبلٹی سٹڈی کے لئے 1.5 ملین، خانیوال وزیر آباد سیکشن کی اپ گریڈیشن کی فزیبلٹی سٹڈی کے لئے 34ملین، شاہدرہ‘ سانگلہ ہل، ملکوال لالہ موسی سیکشن کی فزیبلٹی سٹڈی کیلئے 18ملین، ایم ایل ون منصوبے کے لئے 1500ملین، سیکورٹی امور کے لئے آلات کی خریداری کے لئے 100ملین، ڈیزل انجنوں کے لئے آلات کی خریداری کے لئے 700ملین‘ 820 بوگیاں خریدنے کے لئے 3250 ملین، وزارت ریلوے میں پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے قیام کے لئے 100ملین، سلیپر فیکٹری خانیوال کی توسیع کے لئے 10ملین، 2010ء سیلاب میں متاثر ہونے والے اثاثوں کی بحالی کے لئے 100ملین، بے نظیر کی شہادت کے موقع پرکراچی میں تباہ ہونے والی بوگیوں اور دیگر اثاثہ جات کی بحالی کے لئے 70ملین، 300 ٹرانزیکشن موٹرز خریداری کے لئے 20ملین، سگنلز سسٹم کی تبدیلی کے لئے 100ملین، انجنوں کی مرمت کے لئے 2700 ملین، مسافر کوچز کی مرمت کے لئے 1000ملین، وزارت ریلوے میں مانٹیرنگ اور ایولویشن نظام کے لئے ملین، خانپور لودھراں سیکشن کے ٹریک کی تعمیر نو کے لئے330.615 ملین، ڈرائی پورٹ پر ٹرمنیل کی اپ گریڈیشن کے لئے 106.359 ملین، ریلوے سٹیشنز کی اپ گریڈیشن کے لئے 50 ملین جبکہ 17نئی سکیموں کے لئے 11161.525 ملین کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔حکومت نے سرکاری شعبہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) 2020-21ء کے تحت وزارت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت کے لیے 4ارب47کروڑ60لاکھ روپے مختص کیے ہیں، جاری ترقیاتی منصوبوں کے لیے چار ارب 17کروڑ10لاکھ روپے اور نئے منصوبوں کے لیے 35کروڑ50لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔پی ایس ڈی پی 2020-21ء کے مطابق جاری منصوبوں میں مقبوضہ کشمیر کے طلبا کو سکالر شپس دینے کے لیے 14کروڑ 20لاکھ رپے،ایجوکیشن منیجرز کی استعداد کار میں اضافے کے لیے 3کروڑ28لاکھ روپے،اسلام آباد ماڈل کالج برائے خواتین آئی ایٹ تھری کی چار دیواری کے لیے 51لاکھ روپے،ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ریلیجوئس (مذہبی)ایجوکیشن کے قیام کے لیے ایک ارب دس کروڑ روپے،فیڈرل کالج آف ہوم اکنامکس ایف الیون کے لیے 19کروڑ 24لاکھ روپے،اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز جی 13ٹو کے قیام کے لیے دو کروڑ روپے،اسلام آباد کالج فار بوائز جی 15کے قیام کے لیے دو کروڑ روپے،اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز مارگلہ ٹائون کے قیام کے لیے ایک کروڑ پچااس لاکھ روپے اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز پاکستان ٹائون کے قیام کے لیے 2کروڑ25لاکھ رروپے،اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلزجی13ون کے لیے دوکروڑ روپے،اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلزجی14فورکے قیام کے لیے دو کروڑ رروپے،اسلام آباد ماڈل سکول گھوڑا شاہاں کے لیے 6کروڑ47لاکھ روپے،قومی نصاب کونسل کے سیکرٹریٹ کے قیام کے لیے 8کروڑ 68لاکھ روپے،ٹمز سٹڈی میں شمولیت کے لیے 89لاکھ 84ہزا رروپے،ای لرننگ کے لیے 7کروڑ روپے،سٹیم ٹیچنگ پراجیکٹ کے لیے 5کروڑ روپے،اسلام آباد ماڈل سکول فار گرلز ترلائی کی دوبارہ تعمیر کے لیے 3کروڑ77لاکھ روپے،وزیر اعظم ایجوکیشن ریفارمز پروگرام کے تحت تعلیمی اداروں کی مرمت کے لیے 80کروڑ روپے،بچوں کو پیٹ کے کیڑے مارنے کی ادویات کھلانے کے لیے 70لاکھ روپے،گورنمنٹ پولی ٹیکنیک انسٹی ٹیوٹ فار وویمن ایچ ایٹ ون کے لیے 4کروڑ37لاکھ روپے،اسلام آباد کے ہائی سکولوں کی اپ گریڈیشن کے لیے دس کروڑ روپے،نیشنل کالج آف آرٹس کی اپ گریڈیشن کے لیے 25کروڑ 46لاکھ روپے، مختص کیے گئے ہیں ،اسی طرح سے نئے منصوبوں کے لیے جوہر ٹائون لاہور پی آئی ایف ڈی میں ہاسٹل کی تعمیر کے لیے 50لاکھ روپے،این سی اے لاہور میں گریجویٹ بلاک کی تعمیر کے لیے ایک کروڑ روپے،ایجوکیشن وائوچر سکیم کے لیے 3کروڑ روپے،میٹرک ٹیک پاتھ وے کو متعارف کرانے کے لیے 15کروڑ روپے ،ایف ڈ ی ای میں ٹیچر کی بھرتی کو بہتر بنانے کے لیے چھ کروڑ روپے اور اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز بہارہ کہو میں بقایا کام کو مکمل کر نے کے لیے دس کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔