• news

ایل او سی پر بھارتی فوج کی شدید گولہ باری، مسجد شہید، متعدد مکان تباہ

تتہ پانی(نامہ نگار) لائن آف کنٹرول پر سفاک بھارتی افواج کی اشتعال انگیزیوںکا سلسلہ جاری، تتہ پانی گوئی سیکٹر کے سویلین آبادی کے علاقوں پر بلااشتعال شدید گولہ باری، ایک مسجد شہید، متعدد رہائشی مکان تباہ اور مویشی بھی ہلاک وزخمی ہوئے ، عوام گھروں میں محصور ہوکررہ گئے، شدید مشکلات کا سامنا،پاک فوج کی بھرپور جوابی کاروائی سے دشمن کی گنیں خاموش ہوگئیں، تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول پر سفاک بھارتی افواج کی اشتعال انگیزیوںکا سلسلہ جاری ہے، جمعرات کی شب کو بھی بھارتی افواج نے سیز فائرلائن معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تتہ پانی گوئی سیکٹر کے سویلین آبادی کے علاقوں پر بلااشتعال شدید گولہ باری شروع کردی اور ہیوی گنوں سے سویلین آبادی کے علاقوں برموچ ،ندھیری، بٹالی ،شمالی گرھڈ کو نشانہ بنایا جس کے نتیجہ میںمرکزی جامع مسجدبرموچ کی چھت پر گولہ لگنے سے اسے شدید نقصان پہنچا ،دروازے، کھڑکیاں اور شیشے وغیرہ ٹوٹ گئے ،جبکہ گلفرار ولد محمد آفتاب، سید محمدد ولد شاہ ولی ساکنان برموچ کے رہائشی مکانوں کو بھاری نقصان پہنچا اور ظفر اقبال ولد اکبر دین ودیگر کے مویشی ہلاک وزخمی ہوئے، عوام گھروں میں محصور ہوکررہ گئے،پاک فوج کی بھرپور جوابی کاروائی سے دشمن کی گنیں خاموش ہوگئیں،ادھر آئے روزبھارتی افواج کی بلااشتعال گولہ باری وفائرنگ کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن