10 بلین ٹری سونامی پروگرام کے پہلے فیز کیلئے 4 ارب 90 کروڑ روپے مختص
اسلام آباد(آن لائن) آئندہ مالی سال کے دوران 10 بلین ٹری سونامی پروگرام کے پہلے فیز کیلئے 4 ارب 90 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔آئندہ مالی سال کے دوران وزارت موسمیاتی تبدیلی کے کل چھ منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر پانچ ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔