وسائل‘ اخراجات کیلئے 7136 ارب مختص، مجموعی ٹیکس ریونیو 5464 ہو گا
اسلام آباد (آن لائن) وفاقی بجٹ میں مجموعی وسائل اور اخراجات کو 7136ارب روپے دکھایا گیا ہے۔ مجموعی ٹیکس ریونیو 5464 ہوگا جس میں ایف بی آر کے ٹیکسز 4963ارب روپے اور دیگر ٹیکسز 501ارب روپے ہونگے ۔ نان ٹیکس کی مد میں 1109ارب روپے اکٹھے کئے جائینگے گراس ریونیو رسیدیں 6574ارب روپے اس میں صوبوں کا حصہ 2874ارب روپے ہوگا لہذا نیٹ ریونیو رسیدیں 3700ارب روپے ہونگی۔ نجکاری سے 100ارب روپے اکٹھے ہونگے ۔ اخراجات 6345 ارب روپے ہونگے جس میں سود کی ادائیگی کیلئے 2946 ارب، پنشن کی مد میں 470 ارب، گرانٹس اینڈ ٹرانسفر905، سبسڈیز 209، سول حکومت کے رننگ اخراجات 476، ترقیاتی بجٹ 792، نیٹ لینڈنگ 72 ارب اور دیگر ترقیاتی اخراجات 70 ارب روپے ہونگے۔