• news

عوام کو کرونا سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہو گا:ڈی سی ننکانہ

ننکانہ صاحب(نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی)پنجاب حکومت کی ہدایات پر ضلع بھر کے انتظامی افسران اور پولیس مارکیٹوں اور بازاروں میںنو ماسک نو سروس کے حکومتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ ان خیالات کاظہار ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسماعیل الرحمن کھاڑک کے ہمراہ کرونا وائرس کے حوالے سے حکومتی ایس او پیز کا جائزہ لینے کے لیے سٹی ننکانہ صاحب کا دورہ کرتے ہوئے کیا ۔ ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے کہا کہ عوام کو کرونا وائرس سے بچنے کے لیے تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہو گا، بغیر ماسک کے کسی کوبھی سرکاری دفاتر میں داخل ہونے کی اجازت نہ دی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن