دہلی میں واقع کشمیر ہائوس بھی دو حصوں میں تقسیم، مودی حکومت حکمنانہ جاری کردیا
دہلی (اے این این )گزشتہ برس پانچ اگست کو بھارت حکومت نے جموں و کشمیر کو دو یونین ٹیریٹریز میں تقسیم کرنے کے ساتھ اس کے اثاثوں کی بھی تقسیم کاری کی شروعات کی ہے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق اس ضمن میں مرکزی حکومت نے ایک کمیٹی قائم کی تھی۔ حکومت کی وزارت داخلہ کے محکمہ جموں و کشمیر امور نے حکمنامہ جاری کیا ہے جس میں دہلی میں واقع جموں و کشمیر بھون، جس کو کشمیر ہاوس کے نام سے جانا جاتا ہے، کو لداخ اور جموں و کشمیر میں تقسیم کیا گیا ہے۔حکمنامے کے مطابق یونین ٹیریٹری لداخ کو اس اثاثے میں کوٹلیہ مارگ جموں و کشمیر بھون کا نام دیا گیا ہے جس میں بلاک اے کے دس کمرے، چار سوٹس، اولڈ بلاک بی میں 14 کمرے اور تین سوٹس دیے گئے ہیں جبکہ اسٹاف کوارٹرز میں 16 بی اور 8 سے بھی لداخ کے حصے میں دئے گئے ہیں-جموں و کشمیر یوٹی کو اس بھون میں بلاک بی میں 24 کمرے، بلاک سی میں 21 کمرے اور 7 سویٹس اور 10 اے سٹاف کوارٹرز دیے گئے ہیں- اس جے کے ہاوس میں جموں و کشمیر کے سرکاری افسران اور سابق وزرا دلی کے دورے کے دوران قیام کرتے ہیں-