• news

ارکان قومی اسمبلی محسن شاہنواز رانجھا‘ سردار محمد بخش کو نیب نے طلب کر لیا

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایک اور رہنما کو نیب نے بلاوا بھیج دیا ہے۔ قومی احتساب بیورو نے لیگی ایم این اے محسن شاہ نواز رانجھا کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں 16 جون کو لاہور میں طلب کر لیا۔ قومی احتساب بیورو کے نوٹس میں محسن شاہنواز رانجھا کو آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق کیس میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نیب نے لیگی ایم این اے سے ان کے اثاثہ جات‘ اپنے اور اہلخانہ کے بنک اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔ دریں اثناء نیب سکھر نے ایم این اے سردار محمد بخش مہر کو 18 جون کو طلب کر لیا۔ اس حوالے سے نیب کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ محمد بخش مہر سے 176 ایکڑ زمین سے متعلق تفتیش کی جائے گی۔ محمد بخش مہر پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور ریکارڈ میں گڑ بڑ کے الزامات ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن