• news

2015 ء ماحولیاتی سفارشات کا عملدرآمد کمشن قائم‘ پرویز حسن چیئرمین مقرر

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی حکومت نے 2015ء کے ماحولیاتی کمشن کی سفارشات کا عملدرآمد کمشن قائم کر دیا۔ 2018ء کے عدالتی فیصلے پر دو سال بعد توہین عدالت سے بچنے کیلئے وفاق نے عملدرآمد کر دیا۔ ڈاکٹر پرویز حسن ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے کمشن کے چیئرمین مقرر کر دیئے گئے۔ نوٹیفکیشن جمع کرانے پر وفاقی حکومت کے خلاف توہین عدالت درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔ سیکرٹری ماحولیاتی تبدیلی سے وزارت داخلہ پی ڈی حکام سے عدالتی حکم پر عدالت میں پیش ہوئے۔ ڈی جی انوائرنمنٹل پروٹیکشن بھی عدالتی حکم پر پیش ہوئے عدالت نے سیکرٹری ماحولیاتی تبدیلی سے استفسار کیا کہ کیا وفاقی حکومت کمشن رپورٹ میں دلچسپی ،نہیں لے رہی؟ جس پر سیکرٹری ماحولیاتی تبدیلی نے کہا کہ عدالتی حکم کی تعمیل میں عملدرآمد کمشن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ چیف جسٹس اطہر من اﷲ نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہئے۔ افسوس ہے حکومت کے ترجیح نہ دینے پر اسلام آباد کا آج یہ حال ہے۔ حکومت اور اداروں کو بغیر کسی حکم کے ماہرین ماحولیات سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔ دنیا ہمارے تجربہ کار لوگوں سے فائدہ تو ہم کیوں نہیں اٹھا رہے؟

ای پیپر-دی نیشن