• news

افغان حکومت غیرملکی فوجی انخلا رکوانے کیلئے سرگرم ، نظرثانی کیلئے امریکہ سے درخواست کر دی : ذرائع

اسلا م آباد (آن لائن) افغان حکومت ملک سے غیر ملکی فوجی انخلاء رکوانے کے لیے سرگرم ہوگئی۔ افغانستان سے غیر ملکی فوجی انخلا کا معاہدہ گزشتہ سال فروری میں قطر میں طالبان اور امریکہ کے درمیان ہوا تھا۔ معاہدے کے تحت امریکہ کو چودہ ماہ کے اندر غیر ملکی فوجی افغانستان سے نکالنے کا پابند کیا گیا تھا۔اسلام آباد کے اہم سفارتی ذرائع کے مطابق افغان حکومت نے قطر معاہدے پر نظر ثانی کے لیے امریکہ سے درخواست کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن