• news

وزیراعظم‘ کٹا بچاؤ پروگرام کیلئے 20 کروڑ روپے مختص

لاہور (نیٹ نیوز) آئندہ مالی سال کے بجٹ میں وزیراعظم کے’’کٹا بچاؤ’’پروگرام کے لیے 20 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ بجٹ دستاویزات کے مطابق کٹے کی بہتر نشونما کے پروگرام کے لیے 13 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ پروگرام کا دائرہ کار پورے ملک کے لیے ہو گا۔ اس کے علاوہ پسماندہ علاقوں میں مرغ بانی پروگرام کے لیے بھی ساڑھے 5 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن