بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نسل کشی کا ماحول تیار کیا جا رہا ہے: ارون دھتی رائے
نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) معروف بھارتی مصنف ارون دھتی رائے کا کہنا ہے کہ بھارت میں کرونا وباء کی آڑ میں مسلمانوں کے خلاف نسل کشی کا ماحول تیار کیا جا رہا ہے، ایک انٹرویو میں ارون دھتی رائے نے کہا کہ وہ ایسا اس لئے کہہ رہی ہیں کیونکہ عالمیگر وباء کی ابتداء سے ہی میڈیا نے کرونا کو مسلمانوں پر تھوپ دیا بالکل اسی طرح جیسے نازیوں نے یہودیوں پر بیماری پھیلنے کا الزام لگایا تھا اپنی بات کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ارون دھتی رائے نے کہا کہ ایک ٹی وی اور ری پبلک ٹی وی بالکل روانڈا ریڈیو کی طرح بن گئی ہیں۔ بھارتی مصنفہ کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کو کرونا جہادی اور انسانی بمکے طور پر پیش کیا گیا جبکہ ان کا مسلمانوں میں داخلہ بھی بند کر دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کو انسانی رتبے سے گرایا جا رہا ہے دانشوروں کے نزدیک یہ نسل کشی کی جانب پہلا قدم ہے مصنفہ نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور اس کے وزراء ہندو بالادستیکا نظریہ رکھنے والی آر ایس ایس کے پیروکار ہیں،جومیسولینی اور اٹلی کی فسطائیت سے متاثر ہے۔