• news

روس کیساتھ تمام شعبوں میں کثیر جہتی شراکت داری کیلئے ملکرکام کرتے رہینگے: پاکستان

اسلا م آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان نے روس کے ساتھ طویل مدتی تعلقات اور مختلف شعبوں میں اشتراک عمل جاری رکھنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے روس کے قومی دن کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ایک اہم شراکت دار کے طور پر ہم روس کے ساتھ تمام شعبوں میں طویل مدتی اور کثیر جہتی شراکت داری کیلئے ملکرکام کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان روس کے قومی دن کے موقع پر اس کی حکومت اور عوام کو پرتپاک مبارکباد پیش کرتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن