سروسز ہسپتال ایمرجنسی میں آتشزدگی، دھواں بھر گیا، بھگدڑ، مریض منتقل
لاہور(نمائندہ خصوصی+ اے پی پی) سروسز ہسپتال کی ایمرجنسی میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں وارڈ میں بھگدڑ مچ گئی اور پوری ایمرجنسی میں دھواں بھر گیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں اور شہریوں نے امدادی کاروائیاں کرتے ہوئے مریضوں کو باہر نکال لیا۔ تفصیلات کے مطابق سروسز ہسپتال کے آئی سی یو کے بیک سائیڈ پر سٹریلائزیشن یونٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں ایمرجنسی وارڈ میں دھواں بھر گیا اس موقع پر مریضوں کو سانس آتی رہی ریسکیو ذرائع کے مطابق ریسکیو کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کو 11 بج کر 22 منٹ پہ فائر کال موصول ہوئی اس موقع ریسکیو کی 5 فائر وہیکل اور 40 ریسکیور نے فائر آپریشن میں حصہ لیا واقعہ م کوئی زخمی اور ڈیتھ رپورٹ نہیں ہوئی آگ پر مکمل قابو لیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمانب زدار نے سروسز ہسپتال لاہور کی میڈیکل ایمرجنسی میں آتشزدگی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی وزیر صحت اور سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر و میڈیکل ایجوکیشن سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور کہا کہ واقعہ کی ہر پہلو سے جامع تحقیقات کر کے 24 گھنٹے میں رپورٹ پیش کی جائے۔