پیر سید کبیر علی شاہ کی وفات پر مولانا فضل الرحیم اشرفی و دیگر علماء کا اظہار افسوس
لاہور (خصوصی نامہ نگار)سلسلہ عالیہ نقشبندیہ، مجددیہ کی عظیم روحانی شخصیت اور عالمی چادر اوڑھ تحریک کے بانی پیر سید کبیر علی شاہ گیلانی مجددی کی وفات پر جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، نائب مہتمم مولانا قاری ارشد عبید، حافظ اسعد عبید، حافظ اجود عبید، مولانا محمد اکرم کاشمیری، پروفیسر مولانا محمدیوسف خان، مولانا فہیم الحسن تھانوی اور مولانا مجیب الرحمن انقلابی نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ پیر سید کبیر علی شاہ کی تمام زندگی دین کی اشاعت اسلام کی خدمت ،اصلاح معاشرہ ،خدمت خلق اور خواتین میں حجاب اور پردہ کے فروغ دینے میں گذاری۔ ان کی وفات سے ملک ایک نامور روحانی شخصیت اور مبلغ اسلام سے محروم ہوگیا اللہ تعالیٰ انہیںجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔