• news

افغانستان ‘طالبان کے حملے‘ پر تشدد واقعات ، سات اہلکار وں سمیت 12ہلاک

کابل (آن لائن) افغانستان میں طالبان کے حملوں اور دیگر پرتشدد واقعات میں سات پولیس اہلکاروں سمیت 19افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبہ غور کے ضلع پاساباند میں طالبان کے ایک گروپ نے سکیورٹی فورسز کی چوکیوں کو نشانہ بنایا جسکے نتیجے میں سات پولیس اہلکا ر ہلاک جبکہ ایک زخمی‘ایک اہلکار لاپتہ ہو گیا ۔ حملے میں کوئی جنگجو ہلاک یا زخمی نہیں ہوا ۔ غور کے نائب گورنر حبیب اللہ راد مانش نے حملے کی تصدیق کی ہے ،صوبہ لوگار کے علاقے التیمور میں مسلع شخص نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی جسکے نتیجے میں ایک خاتون اور اسکی تین بیٹیاں ہلاک جبکہ ایک بیٹا ، بیٹی زخمی ہو گئے ۔ حکام کا کہنا ہے واقعے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔ صوبہ خوست میں نا معلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں8 ٓ افراد ہلاک ہو گئے ۔

ای پیپر-دی نیشن