بجٹ غریبوں کیلئے نہیں دینی مدارس پر حملہ برداشت نہیں کرینگے: عطاء المنان بخاری
لاہور(خصوصی نامہ نگار) رابط المدارس الحرار پاکستان کے مسؤل سید عطاء المنان بخاری نے کہا ہے کہ بجٹ میں مختص مدارس کیلئے 5ارب روپے کا فیصلہ مسترد کرتے ہیں اور اس بابت وفاق المدارس العربیہ اور جمعیت علماء اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمن کے فیصلے اور مؤقف کی مکمل تائید کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ بجٹ عوام اور غریبوں کا نہیں سرمایہ کاروں اور سرمایہ داروں کا ہے ۔