کرونا کنٹرول کرنے کیلئے کم از کم 15دن کرفیو لگایا جائے: سعید غنی
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ کم از کم 15دن کرفیو لگائیں تا کہ کرونا کیسز کنٹرول میں آسکیں۔ جب شہر کے ہر علاقے سے کرونا کیسز آرہے ہوں تو سمارٹ لاک ڈائون کی بات سمجھ نہیں آتی۔ ٹیسٹ بڑھانے سے کرونا کیسز کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔ کرونا کیسز زیادہ ہونے سے ممکن نہیں ہو گا کہ شہر کا ایک علاقہ بند اور دوسرا کھلا رکھیں۔