نیب کا سلمان شہبازکو انٹرپول کے ذریعے وطن لانے کا فیصلہ
اسلام آباد(نا مہ نگار)قومی احتساب بیورو (نیب) نے ملزم سلمان شہبازکو برطانیہ سے انٹرپول کے ذریعے واپس لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ان کو برطانیہ سے ڈی پورٹ کرنے کے لئے برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی سے تعاون کی درخواست کی جائے گی۔نیب اعلامیہ کے مطابق نیب نے ملزم سلمان شہبازکو انٹرپول کے زریعے واپس لانے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ احتساب عدالت لاہو نے شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں انہیں اشتہاری قرار دیا ہے اور ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں۔نیب نے قانون کے مطابق سلمان شہبازکو برطانیہ سے ڈی پورٹ کرنے کے لئے برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی سے ہر ممکن تعاون کی درخواست کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔